ماں اور بیوی بچوں پر تشدد کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج
قصور (نمائندہ دنیا) کوٹ فتح دین خاں قصور کی رہائشی زرینہ بی بی نے تھانہ اے ڈویژن قصور میں اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا۔۔
کہ اس کا بیٹا الیاس ولد یعقوب نے اسے اور اپنی بیوی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے باہر نکال دیا۔زرینہ بی بی کے مطابق محلہ داروں نے بروقت مداخلت کر کے اس کی جان بخشی کروائی۔