لیسکو چیف سے کسان اتحاد کے وفد کی ملاقات

لیسکو چیف سے کسان  اتحاد کے وفد کی ملاقات

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ سے کسان اتحاد کے وفد کی ملاقات ہوئی۔۔۔

 کسان اتحاد کے وفد کی قیادت خالد محمود کھوکھر کر رہے تھے جبکہ لیسکو کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ کے علاوہ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران وفد نے کسانوں کو بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا،چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کسانوں کو درپیش بجلی سے متعلق مسائل کے جلد از جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں کسان اتحاد کے نمائندوں نے چیف ایگزیکٹو لیسکو پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں