مشیر وزیر اعلیٰ سلمیٰ بٹ کا دورہ ننکانہ رمضان کے انتظامات پر بریفنگ
ننکانہ صاحب(خبر نگار )مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے ننکانہ صاحب کا طویل دورہ کیا۔۔۔۔
انہیں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور رمضان المبارک کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع ننکانہ میں دو نگہبان رمضان بازار اور 7 نگہبان رمضان دستر خوان قائم کیے گئے ہیں۔سلمیٰ بٹ نے نگہبان رمضان بازار کا دورہ کیا ،شہریوں سے ملاقات کی، سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔انہوں نے رمضان بازار میں اشیاء کی کوالٹی کو چیک کیا اور مختلف اشیاء کا وزن اپنی موجودگی میں کروایا۔سلمٰی بٹ نے ننکانہ سٹی میں ماڈل ریڑھی بازار کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر سلمیٰ بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار حکومت اور مخیر حضرات کے تعاون سے افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے ۔