قصور:اے ڈی سی جی کا سہولت بازار کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
کسی دکاندار کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی:ایوب بخاری
قصور(نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصورسید ایوب بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتررحمان لودھی کے ہمراہ سہولت بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران افسروں نے بازار میں موجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں، معیار، دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر نے خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے براہ راست ملاقات کی اور ان سے اشیاء کے معیار، قیمتوں اور سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ایوب بخاری نے کہا کسی بھی دکاندار کو ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی یا معیار میں کمی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔