پنجاب پولیس میں اصلاحات، 3نئے فارم متعارف

پنجاب پولیس میں اصلاحات، 3نئے فارم متعارف

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس میں اصلاحات کے تحت تین اہم سسٹم بیسڈ فارم متعارف کروا دئیے ہیں تاکہ پولیس آپریشنز میں شفافیت اور ذمہ داری کو یقینی بنایا جا سکے۔۔۔

 ذرائع کے مطابق لاہور سمیت  پنجاب کے تمام تھانوں میں یہ فارم نافذ کر دئیے گئے ہیں اور ان کا اطلاق تمام پولیس ٹیموں پر لازمی قرار دیا گیا ہے ۔نئے فارمز میں ریڈ پر جانے کا اجازت نامہ، گرفتاری فارم اور تفتیشی فارم شامل ہیں۔ ریڈ پر جانے کا اجازت نامہ ٹیم کے لیے ضروری ہے ، جس میں مقدمہ نمبر، نامزد ملزم کی تفصیل اور زیر استعمال گاڑی کے کوائف درج کر کے دستخط کروانا لازمی ہوگا۔ گرفتاری فارم میں ملزم کی بیماری، جسم پر تشدد کے نشانات اور ادویات کی فراہمی سے متعلق تفصیل فراہم کی جائے گی۔ تفتیشی فارم میں جائے وقوعہ، تفتیشی آفیسر، شواہد اور ملزم سے کیے گئے سوالات کی مکمل تفصیل درج ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں