پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی الرٹ جاری
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی الرٹ جاری ،محکمہ صحت کا ہنگامی تیاریوں سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے۔۔۔
آپریشن تھیٹرز اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ 24/7 فعال ہوں گے ،عملے کے شفٹ وائز ڈیوٹی روسٹرز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم ،ٹراما اور سرجیکل ایمرجنسی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ادویات اور سرجیکل سامان کا وافر ذخیرہ رکھنے کی ہدایت ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سے قریبی رابطے کا حکم دیا گیا۔ انتظامیہ کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ۔