پی پی کی تنظیم نو، لاہور کے 4اضلاع ختم ، 10ٹاؤن بنانیکافیصلہ

پی پی کی تنظیم نو، لاہور کے 4اضلاع ختم ، 10ٹاؤن بنانیکافیصلہ

پیپلزپارٹی لاہور کے 4 ڈسٹرکٹ 40 سال تک کام کرتے رہے ،کارکردگی صفررہی

لاہور (یاسین ملک )پیپلزپارٹی نے لاہور میں چار ڈسٹرکٹ ختم کر کے 10 ٹاؤن بنانے کا فیصلہ کر لیا ،لاہور شہر کے 9 ٹاؤن اور ایک کنٹونمنٹ ٹاؤن بنایا جائے گا ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زراداری نے صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کو لاہور میں دس ٹاؤن جلد بنانے کی ہدایت کر دی،راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر پیپلزپارٹی تنظیم نے لاہور میں 10 ٹاؤن بنانے کا ستر فیصد کام کر لیا ،پیپلزپارٹی لاہور کے 4 ڈسٹرکٹ 40 سال تک کام کرتے رہے مگر کارکردگی صفر رہی ،بلاول بھٹو نے کاردگردگی مایوس کن ہونے کے باعث لاہور کے چاروں ڈسٹرکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا،پیپلزپارٹی لاہور میں دس ٹاؤنوں کو نئی تنظیمیں بنیں گئی ،ہر ٹاؤن کا اپنا صدر، جنرل سیکرٹری ، سیکرٹری اطلاعات، خرانچی ، سینئر نائب صدر اور نائب صدر ہو گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں