ٹیکس بارز کے تحفظات ، آرا کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

ٹیکس بارز کے تحفظات ، آرا کا  جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

لاہور( این این آئی)پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کر کے سپر ٹیکس اور ایس آر او 350(I)/2024 پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔۔۔

 جس پر مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ملاقات کرنے والوں میں پاکستان ٹیکس بار کے صدر شیخ احسان الحق،جنرل سیکرٹری طاہر محمود بٹ،لاہور ٹیکس بار کے صدر محمد آصف رانا،جنرل سیکرٹری میاں اسد حنیف،پیٹرن پاکستان ٹیکس بار رانا منیر حسین،سینئر نائب صدر شیخ یاسین،فراز فضل شیخ، محمد محمود بکیا،چودھری قمرالزمان سمیت دیگر ٹیکس بارز کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں