اسرائیل ،امریکا کے ایران پر حملے کی مذمت :جمعیت اہلحدیث

اسرائیل ،امریکا کے ایران پر حملے کی مذمت :جمعیت اہلحدیث

سعودی عرب، قطر، یو اے ای، بحرین پر حملے ناقابل قبول ہیں:ہشام الہٰی ظہیر

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین علاقائی کشیدگی اور بعد ازاں بعض خلیج ممالک پر ہونے والے افسوسناک حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، قطر، یو اے ای، بحرین پر حملے ناقابل قبول ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہو گا۔

اُن کا کہنا تھا سعودی عرب عالم اسلام کا مر کز ہے کسی صہیونی و خوارج کو سعودی عرب پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں ہو نی چاہئے ، ہم جب تک زندہ ہیں، خوارج و صہیونی طاقتوں کی جانب سے حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ان کے خلاف ہر قسم کے منفی پرو پیگنڈے کا پوری قوت سے جواب دیں گے ۔ بڑھتی ہوئی عسکری کارروائیاں اُمت مُسلمہ کے اجتماعی مفاد کے خلاف ہیں۔ اُنہوں نے اس امر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ ایران کی جانب سے جو جوابی کارروائی اسرائیل اور امریکی بیڑے پر ہونی ہونی چاہئے تھی ،بد قسمتی سے اہم خلیجی ممالک کو نشانہ بنا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں