چیئرپرسن سہولت بازار اتھارٹی کا مختلف شہروں کادورہ

چیئرپرسن سہولت بازار اتھارٹی  کا مختلف شہروں کادورہ

لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب سہولت بازار اتھارٹی محمد افضل کھوکھر متحرک ہو گئے۔

 پتوکی، چونیاں، اوکاڑہ، خانیوال ، ساہیوال ، ڈی جی خان اور مظر گڑھ سمیت مختلف اضلاع میں قائم نگہبان رمضان سہولت بازاروں کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیئرپرسن نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور شہریوں سے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس موقع پر خریداروں نے سرکاری نرخوں سے کم قیمت پر معیاری اشیا کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے ریلیف اقدامات کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں