کسی ملکی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین دہشتگردی : جماعت اسلامی

کسی ملکی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین دہشتگردی : جماعت اسلامی

امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایران پر حملے کیخلاف مظاہرے سے قائدین کا خطاب

لاہور (سیاسی نمائندہ) جماعت اسلامی وسطی لاہور کے زیر اہتمام لٹن روڈ لاہور پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔مظاہرے میں ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور مزرا شعیب یعقوب، رہنما وسطی لاہور ملک منیر احمد سمیت کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی کی دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی شہادت عالم اسلام کیلئے بڑا نقصان ہے ۔ سکیورٹی ایڈوائزر علی شمخانی، پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاک پور اور وزیر دفاع عامر ناصرزادہ اور سینکڑوں افراد کی ہلاکتیں پر پاکستانی قوم کے دل رنجیدہ ہیں ۔ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ کھلی جارحیت اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کا حکمران طبقہ خطے کی اس سنگین صورتحال پر واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرے، انہوں نے کہا کہ اگر ایران میں رجیم چینج کی کوئی کوشش کی گئی تو اس کے منفی اثرات پورے خطے سمیت پاکستان کی سلامتی پر بھی مرتب ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں