ڈاکٹر تسلیم قریشی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اعظم گارڈن میں ہوگا
لاہور(سٹاف رپورٹر )المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی نائب صدر اور ریلوے ہسپتال ملتان کے سابق ایم ایس ڈاکٹر تسلیم قریشی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس مصطفائی سیکرٹریٹ نیشنل ہاؤس اعظم گارڈن لاہور میں ہو گا ۔۔۔
المصطفیٰ پاکستان کے مرکزی صدر شیخ طاہر انجم ، سیکرٹری جنرل خواجہ صفدر امین ، مصطفائی تحریک کے مرکزی امیر غلام مرتضیٰ سعیدی خصوصی شرکت کرینگے ۔المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی لاہور کے صدر شیخ گلزار فیصل نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر تسلیم قریشی کی خلق خدا کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مصطفائی برادری کے سینکڑوں ارکان شریک ہونگے ، تعزیتی ریفرنس سہ پہر 4 بجے سے نماز مغرب تک جاری رہے گا ، شرکا کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔