قبضہ ختم کرانے کیخلاف درخواست فل بینچ کو ارسال
ہائیکورٹ میں سماعت ، ڈی سی قصور کیخلاف توہین عدالت کارروائی کی استدعا
لاہور (عدالتی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر قصور کے قبضے ختم کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت، عدالت نے درخواست مزید کارروائی کیلئے فل بینچ کو بھجوا دی۔ عدالت نے درخواست پر ڈی سی قصور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود ڈی سی ودیگرافسرں نے اس سے اراضی کا قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اسکی درخواست پر قبضہ ختم کرانے کے احکامات پر عملدرآمد روک دیا۔،عدالت ڈپٹی کمشنر کے احکامات کالعدم قراردیکر ڈی سی قصور اور دیگر ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔