فون پر گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر مقدمہ درج

 فون پر گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر مقدمہ درج

قصور (نمائندہ دنیا) ہاشم شاہ کالونی، پرانا لاری قصور کے رہائشی محمد عدنان قیوم ولد عبدالقیوم نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کروایا۔

محمد عدنان قیوم کے مطابق وہ اپنے بھائی شہروز اسد کے ہمراہ بیٹھک میں موجود تھے کہ ان کے موبائل نمبر 03174101727 پر جعفریہ سمناء آباد لاہور کے رہائشی معظم ولد شیخ معظم نے کال کر کے ماں اور بہن کی عزت کو پامال کرتے ہوئے غلیظ گالیاں دیں۔محمد عدنان نے بتایا کہ انہوں نے کال پر منع کیا تو ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، اور بعد میں ان کے بھائی شیر افگن کو بھی فون کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں