بھوئے آصل : ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
قصور (نمائندہ دنیا) قصور کے علاقے بھوئے آصل میں ٹریکٹر ٹرالی حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم قصور کو اطلاع ملی کہ بھوئے آصل کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی قریبی ریسکیو گاڑی موقع پر روانہ کی گئی۔موصولہ معلومات کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے دوران ٹائر برسٹ ہونے کے سبب الٹ گئی۔ حادثے میں 60 سالہ محمد مصطفی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 35 سالہ محمد نوید زخمی ہوا۔ریسکیو سٹاف نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی مریض کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔