پٹرولیم مصنوعات سپلائی کی سخت نگرانی کا حکم
جنگی صورتحال کے تناظر میں طلب ورسد میں توازن برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ متحرک
ملتان (وقائع نگار خصوصی)پٹرولیم سپلائی کی سخت نگرانی کا حکم، ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی نگرانی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم سپلائی کو یقینی بنانے اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ جنگی صورتحال کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی پر کڑی نظر رکھی جائے اور ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ زائد قیمت وصول کرنے اور پیمائش میں کمی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔کمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت دی کہ ہر ضلع اور تحصیل میں پٹرول پمپس، طلب و رسد کا مکمل اور مستند ڈیٹا مرتب کیا جائے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرول، ڈیزل اور ہائی اوکٹین کی سپلائی اور کھپت کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے ۔
بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں، کمشنر آفس میں عید کی خوشیوں کی جھلک کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن عامر کریم خاں کی جانب سے دارالفلاح کے بچوں کے اعزاز میں کمشنر آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں بچوں کو مدعو کرکے عیدی تقسیم کی گئی۔
س موقع پر کمشنر نے بچوں سے ملاقات کی، ان پر شفقت کا اظہار کیا اور عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید کی اصل مٹھاس ان ننھے پھولوں کو خوشیوں میں شامل کرنے میں ہے ۔ جعلی سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذکمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت اہم اجلاس میں جعلی سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جعلی سگریٹ انڈسٹری سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ، جس پر کمشنر نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹا کھوکھا ہو یا بڑا ڈیپارٹمنٹل سٹور، قانون سب کیلئے برابر ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔