لیاقت بلوچ کی مولاناامجدسے ملاقات ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
لاہور (سیاسی نمائندہ)جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے وفد کے ہمراہ جامعہ رحمانیہ آمد اور جے یوآئی کے قائمقام مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان سے انکی ہمشیرہ کی انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کے بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی۔
وفد میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر مولانا جاوید قصوری ،لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری شامل تھے ،اس موقع پر جمعیت کے قاری محمد عثمان ،انجینئر معاویہ عثمان ۔حافظ عبدالواجد ،محمد ذکی،عمیر احمد ۔حافظ عبد الصمد۔حافظ حسن ۔حافظ عبد الاحد اور دیگر موجود تھے ۔دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر عالم اسلام کے خلاف بین الاقوامی سازشوں اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔