سانحہ بلدیہ کیس میں ایم کیو ایم کی جانب سے فریق بننے کی درخواست منظور

سانحہ بلدیہ کیس میں ایم کیو ایم کی جانب سے فریق بننے کی درخواست منظور

کسی سیاسی جماعت کو فرد واحد کے عمل کی بنیاد پر موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا،ایم کیوایم وکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سانحہ بلدیہ کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے فریق بننے کی درخواست منظور کر لی گئی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بین الاقوامی قانون اور پروٹوکولز کے مطابق کسی سیاسی جماعت کو کسی فرد واحد کے عمل کی بنیاد پر موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ وکیل فروغ نسیم نے عدالت کو بتایا کہ ایم کیو ایم نہ تو اس مقدمے میں فریق تھی اور نہ ہی اسے ٹرائل کورٹ کی جانب سے طلب کیا گیا تھا، اس کے باوجود جماعت کے خلاف منفی ریمارکس دیے گئے جو انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف دیے گئے تمام منفی ریمارکس انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہیں اور انہیں ریکارڈ سے حذف کیا جانا چاہیے ۔ دلائل کے دوران یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ جن افراد کو بلدیہ کیس میں سزا دی گئی ہے ان کے خلاف کوئی مضبوط شواہد موجود نہیں ہیں۔عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک مزید کارروائی ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں