نشے کے عادی 146افرادعلاج و بحالی کیلئے ایدھی ہوم منتقل

نشے کے عادی 146افرادعلاج  و بحالی کیلئے ایدھی ہوم منتقل

کراچی(اے پی پی)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے تمام تھانہ جات نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 146نشے کے عادی افراد کو اپنی تحویل میں لیکر ابتدائی طبی امداد اور بنیادی دیکھ بھال فراہم کرنے کے بعد علاج و بحالی کیلئے ایدھی ہوم منتقل کر دیا ہے ۔

بدھ کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق نشے کے عادی افراد چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں، جس کے باعث معاشرتی امن متاثر ہوتا ہے ۔ایسٹ پولیس نے یہ اقدام ان افراد کو علاج، بحالی اور مثبت تربیت فراہم کرکے انہیں دوبارہ معاشرے کا باعزت اور مفید شہری بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں