داتا دربار کے سامنے پیڈسٹرین انڈرپاس کی چھت مکمل

داتا دربار کے سامنے پیڈسٹرین انڈرپاس کی چھت مکمل

ڈی جی کا پیڈسٹرین زون میں ٹف ٹائلز کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز مختلف ترقیاتی منصوبوں داتا دربار، بھاٹی چوک، نیلا گنبد اور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار اور بھائی چوک توسیعی منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے ، چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دی۔ داتا دربار منصوبے کے تمام پہلوؤں پر بیک وقت بلا تعطل کام جاری ہے ۔ داتا دربار کے سامنے پیڈسٹرین انڈرپاس کی چھت مکمل کر لی، اوپری حصے کو سڑک میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ داتا دربار کے پیازے اور پیڈسٹرین زون پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پیڈسٹرین زون میں ٹف ٹائلز کی تنصیب اور املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کے اہداف کا ٹائم لائن کے مطابق جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے زیر تعمیر نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔نیلا گنبد منصوبے کا مجموعی طور پر چالیس فیصد کام مکمل، بیسمنٹ کے مختلف سیکشنز پر کام جاری ہے ۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن اور اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں