جنرل ہسپتال کیلئے اوورسیز فیملی کا ساڑھے 3کروڑ کے طبی آلات دینے کااعلان
لاہور(سٹاف رپورٹر )امریکہ میں مقیم ایک مخیر پاکستانی خاندان نے لاہور جنرل ہسپتال کے لیے ساڑھے 3کروڑ روپے مالیت کے جدید طبی آلات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال فاروق افضل نے اس اقدام کو عیدالفطر کے موقع پر ایک قیمتی تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید طبی آلات کی فراہمی سے مریضوں کو عالمی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا خدمت خلق کا جذبہ قابل تحسین ہے ، جو ملک میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔