محکمہ سکو ل کی نجی سکولوں کو فوری رجسٹریشن کی ہدایت
سکولوں کو فوری طور پر ایپ انسٹال کر کے اپنی رجسٹریشن مکمل کرنے کا حکم
لاہور(خبر نگار)لاہور میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکیورٹی اقدامات سخت کرتے ہوئے تمام غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کو فوری رجسٹریشن کی ہدایت جاری کر دی ہے ، جبکہ پبلک سیفٹی موبائل ایپ پر رجسٹریشن بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں کے لیے پبلک سیفٹی موبائل ایپ پر رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔ ہدایت نامے کے مطابق اے پلس، اے اور بی کیٹیگری کے تمام اسکولوں کو فوری طور پر ایپ انسٹال کر کے اپنی رجسٹریشن مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔محکمہ داخلہ کے سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ، جبکہ باقی ماندہ سکولوں کی فہرست متعلقہ افسران کو بھجوا دی گئی ہے ۔ رجسٹریشن اور ایپ انسٹالیشن کے لیے سکولوں کو ای میل کے ذریعے مکمل ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔،تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں اور ان ہدایات کو ضلعی سطح سے سکولوں تک پہنچائیں۔