بوگس چیک اور فراڈ کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری پکڑاگیا
لاہور (کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس نے مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا ۔ایس پی سول لائنز کی سربراہی میں مفرور اشتہاریوں کے ۔۔۔
گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ریس کورس پولیس نے پولیس کو مطلوب مفرور اشتہاری مدثر امام کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے ذریعے گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاری بوگس چیک اور فراڈ جیسی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔