فیملی کورٹ میں شوہر کیخلاف خلع کا دعویٰ دائر

فیملی کورٹ میں شوہر  کیخلاف خلع کا دعویٰ دائر

لاہور(عدالتی رپورٹر)فیملی کورٹ میں شوہر کیخلاف خلع کا دعویٰ دائر کر دیا گیا۔جوہر ٹائون کی رہائشی ثوبیہ نے شوہر ساجد کیخلاف موقف اختیار کیا کہ میرے دو بچے ہیں اور ۔۔۔

شوہر نے نشہ شروع کر دیا ہے ۔ شوہر نے مجبور کردیا کہ گھر سے باہرجاکرکما کر لائو۔ گھر آباد رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ، تشدد بھی برداشت کیا، اب ہر چیز برداشت سے باہر ہو چکی ہے ،خلع دلوایا جائے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد شوہر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں