فائرنگ واقعات میں2افراد زخمی
قصور، تلونڈی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)قصور میں دو فائرنگ واقعات میں2افراد زخمی ہوگئے ، کوٹ رادھاکشن کے گائوں جوار سنگھ والا میں ملزم امین نے عاشق کو معمولی تکرار پرگولی مارکر زخمی کیا۔
تلونڈی کے علاقہ ڈھٹے میں ڈوگر برادری کے پرویز شوکت وغیرہ نے حویلی مویشیاں پر قبضے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی، زد میں آکر راہگیر میزان لطیف زخمی ہوگیا۔