نابالغ لڑکی سے زیادتی، مجرم کی سز ا کالعدم ، بری کردیاگیا
لاہور (کورٹ رپورٹر )ہائیکورٹ نے نابالغ لڑکی سے زیادتی اور بلیک میل کر کے رقم وصول کرنے کے کیس میں مجرم محمد ندیم کی عمر قید سزا کے خلاف اپیل پر سیشن عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مجرم کو بری کر دیا۔
ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور اور جسٹس جواد ظفر نے سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی،مجرم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مجرم کو ایڈیشنل سیشن جج نے حقائق کو نظر انداز کر کے سزا سنائی،ایڈیشنل سیشن جج نے مجرم کو 2021 میں عمر قید کی سزا سنائی۔