گوجرانوالہ کے پارک میں کمرشل سرگرمیوں پر پابندی عائد
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ کے پارک میں کمرشل سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ۔
عدالت نے سموگ کے تدارک کے لیے درخواست میں تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب کرلیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ آپ نے تمام پارکس کو بحال کرنا ہے ۔ پی ایچ اے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی سفارشات کو بھی مدنظر رکھے تمام ترقی یافتہ ممالک درختوں اور پارکس کو ترجیح دیتے ہیں، عدالت نے گوجرانوالہ کے پارک میں کمرشل سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی اور پی ایچ اے گوجرانوالہ سے جواب طلب کرلیا ۔