نرسری تا دوم طلبا کیلئے آسان نصاب متعارف کرانے کا فیصلہ

نرسری تا دوم طلبا کیلئے آسان  نصاب متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(آن لائن)محکمہ تعلیم پاکستان نے نرسری سے جماعت دوم تک طلبا پر تعلیمی بوجھ کم کرنے کی تجویز پر عملدرآمد تیز کر دیا ہے۔

جس کے تحت آئندہ تعلیمی سال میں چائلڈ فرینڈلی نصاب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کم عمر بچوں کے لیے آسان، دلچسپ اور سرگرمیوں پر مبنی نصاب تیار کیا جائے گا ۔نئے نصاب میں سوشل سائنسز اور شہری تعلیم کو دوبارہ شامل کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا کو لائف سکلز، کلائمٹ چینج اور معلوماتی تعلیم بھی دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں