زیادتی کیس :یوٹیوبر رجب بٹ و دیگرفرد ِجرم کیلئے عدالت طلب

 زیادتی کیس :یوٹیوبر رجب بٹ  و دیگرفرد ِجرم کیلئے عدالت طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )سیشن عدالت نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ و دیگرملزموں کو 22اپریل کو ۔۔۔

فردِ جرم کیلئے طلب کر لیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے سماعت کی۔ رجب بٹ و دیگر ملزم حاضری کیلئے پیش ہوئے ۔ عدالت نے انہیں چالان کی کاپیاں تقسیم کیں۔دیگر ملزموں میں رجب بٹ ،جہانگیر ،جواد اور عبد الرحمن شامل ہیں۔ مدعیہ کا الزام ہے کہ ملزموں نے گھر بلوا کر زیادتی کی جس پر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں