مذاکرات سے امریکا ، ایران میں برف پگھلی :شذرہ منصب

مذاکرات سے امریکا ، ایران میں برف پگھلی :شذرہ منصب

پاکستان نے تباہی کی طرف جاتی تیسری عالمی جنگ رکوائی :وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی

ننکانہ صاحب(خبر نگار )موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مابین بات چیت سے برف پگھلی ہے ،پیچیدہ معاملات کے حل ہونے میں وقت لگتا ہے ، دونوں ممالک کے مابین دو ہفتوں کا سیز فائر برقرار ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے امن مذاکرات کروا کر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے ، ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد امن بات چیت کا مرکز بنا ہے ، بات چیت میں دونوں ممالک کے مابین ابتدائی باتیں زیر بحث آئی ہیں، امید ہے کہ دونوں ممالک کے مابین بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا کہ پاکستان نے تباہی کی طرف جاتی جنگ کو رکوایا ہے اور پاکستان کی کوششوں سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے ، آج پوری دنیا میں سفارتی سطح پر پاکستان کی باتیں ہورہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں