ننکانہ :پولیو مہم کا آغاز، ڈی سی نے بچوں کو قطرے پلائے

ننکانہ :پولیو مہم کا آغاز، ڈی سی نے بچوں کو قطرے پلائے

ننکانہ صاحب(خبر نگار )ضلع ننکانہ صاحب میں چار روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائو، سی او ہیلتھ و دیگر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلائے ۔افتتاحی تقریب میں تسلیم اختر رائو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ضلع ننکانہ میں 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر ہے ۔والدین اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں، نمبرداران انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کیلئے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں