شالامارمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں سرجیکل سمپوزیم

شالامارمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں سرجیکل سمپوزیم

شعبہ سرجری میں متعارف جدید رجحانات اے آئی ، روبوٹک سرجری پراظہار خیال

لاہور (ہیلتھ رپورٹر ،سٹاف رپورٹر) شالامارمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں دسویں سرجیکل سمپوزیم کا انعقاد۔20 اپریل سے شروع ہونے والی انٹر نیشنل کانفرنس کے سلسلے میں سر جیکل سمپوزیم کے موقع پر شالامار سر جیکل آ نکالوجی کلینک کا بھی افتتاح کیا گیا ۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یو نیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین شالامار انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز شاہد حسین،پرنسپل پروفیسر زاہد بشیر ،چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عائشہ نعمان ، ہیڈ آف سرجری ڈیپارٹمنٹ شالامار ہسپتال پروفیسر طلعت وسیم ،پروفیسر خواجہ عظیم ،پروفیسر حماد رانا ،ڈاکٹر معاذ الحسن ،ڈاکٹرسارہ خالد اور کالج کے دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سمپوزیم میں سرجری کے شعبہ میں متعارف ہونے والے جدید رجحانات اے آئی اور روبوٹک سرجری پر بات کی گئی۔پروفیسر گوندل نے اپنے خطاب میں ایف سی پی ایس امتحان میں شالامارمیڈیکل کالج کے طریقہ کی تعریف کی اور اس کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا انکا کہنا تھا کہ اب بیرون ممالک جن میں یو اے سی ،قطر اور سعودی عرب سے بھی طلبہ یہاں ٹریننگ کیلئے ا ٓرہے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں