سکولوں میں جاری ماحولیاتی اقدامات کی تفصیلات طلب

سکولوں میں جاری ماحولیاتی  اقدامات کی تفصیلات طلب

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سکولوں میں جاری ماحولیاتی اقدامات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع کے سی ای اوزکو مراسلہ جاری کر دیا ۔۔۔

 سکولوں میں میاواکی جنگلات، گرین پیچز، گھاس، ٹف ٹائلز اور ڈسٹ بنز کی فراہمی سے متعلق مکمل ڈیٹا مانگا گیا ہے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع دو روز کے اندر مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔ رپورٹ ایکسل فارمیٹ میں ای میل کے ذریعے ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ڈیٹا کو مرکزی سطح پر مرتب کر کے اعلیٰ حکام کو پیش کیا جا سکے ۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام انسدادِسموگ اور تعلیمی اداروں میں بہتر ماحول یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں