جی سی یو کاطلبہ کو روزگار فراہمی کیلئے کمپنیوں سے معاہدہ

جی سی یو کاطلبہ کو روزگار فراہمی کیلئے کمپنیوں سے معاہدہ

لاہور(خبر نگار )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے فارماسیوٹیکل اور کیمیکل کے شعبوں سے وابستہ معروف مقامی کمپنیوں کیساتھ معاہدہے پر دستخط کر دیئے ۔ اس اشتراک کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور طلبہ کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ ۔۔۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر چودھری اور مختلف صنعتی اداروں کے سربراہان نے دستاویزات پر دستخط کیے ۔ وائس چانسلر پروفیسر عمر چودھری نے امید ظاہر کی کہ اس شراکت داری سے طلبہ کو عملی تجربہ حاصل ہوگا اور وہ پیشہ ورانہ زندگی میں بہتر طریقے سے داخل ہو سکیں گے ۔ یہ تعاون طلبہ کی انٹرن شپ، جاب پلیسمنٹ، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور جدید نصاب کی تیاری میں معاون ثابت ہوگا۔ انڈسٹری کے ماہرین جی سی یو کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ اپنے تجربات بھی شیئر کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں