20بجلی چور پکڑے گئے ،میٹر ٹرانسفارمرضبط، بھاری جرمانے

20بجلی چور پکڑے گئے ،میٹر  ٹرانسفارمرضبط، بھاری جرمانے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو مانگا منڈی سب ڈویژن کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن ، لیسکو، پولیس اور۔۔۔

 رینجرز کی ٹیم نے نواحی علاقہ تالاب سرائے ،چاہ سدے والا،65چک میں کارروائیاں کیں،20 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ۔ لیسکو ٹیم نے بجلی کی تاریں ، میٹر اورٹرانسفارمر قبضے میں لے لیے ۔ بھاری جرمانے بھی کیے گئے ۔ایس ڈی او حسن رضا کا کہنا ہے کہ پولیس نے بجلی چوروں کو گرفت میں لیکر مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں