امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ ایک ماہ بعد بھی معاوضوں سے محروم

امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ  ایک ماہ بعد بھی معاوضوں سے محروم

لاہور(خبر نگار)لاہور سمیت صوبہ بھر میں پیکٹا کے تحتآٹھویں جماعت کے 9 اپریل کو امتحانی نتائج بھی جاری ہو چکے ۔۔۔

مگر امتحانی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ تاحال معاوضوں سے محروم ہیں جس پر اساتذہ میں تشویش بڑھنے لگی ہے ۔ امتحانات میں 27 ہزار سے زائد نگران عملے نے فرائض انجام دیئے ۔حکومت نے فی ٹیچر 4 ہزار معاوضے کا اعلان کیا ، امتحانات ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود ادائیگیاں نہ ہونے پر اساتذہ کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ اضافی ڈیوٹی کا بروقت معاوضہ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔پنجاب ٹیچرز یونین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ادائیگیاں فوری یقینی بنائی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں