4منشیات فروش پکڑے گئے

4منشیات فروش پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ پولیس نے شہر میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنا کر 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مومن پورہ روڈ نزد برف خانہ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ضلع شیخوپورہ سے لاہور منشیات لیکر آنیوالے ملزموں شہزاد، عرفان اور بلال کو گرفتار کرکے 5 کلو سے زائد آئس برآمد کر لی۔ملت پارک پولیس نے شراب فروش ملزم کرامت کو احاطہ ممتاز سینما سے گرفتار کر کے 30 بوتلیں زہریلی شراب برآمد کر لی۔۔۔۔

دوسری کارروائی میں ملت پارک قبرستان کے قریب سے اسلم عرف پیارا اوراسکے ساتھی کوگرفتار کر کے سکوٹر، 2 موٹر سائیکل، 2 پستول اور نقدی برآمد کر لی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسلم عرف پیارا کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں سکوٹرچوری کر کے لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں