فرانزک سائنس اتھارٹی ،ایمپلائز سوشل سکیورٹی ترمیمی بلزمنظور
پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ،متعلقہ امور پر تبادلہ خیال،بلزکی متفقہ منظوری
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت نے فرانزک سائنس اتھارٹی میں ممبران بڑھانے کا فیصلہ کرتے فرانزک سائنس اتھارٹی (ترمیمی)بل 2026 قائمہ کمیٹی داخلہ سے متفقہ منظور کروا لیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس قائم مقام چیئرپرسن سمرین تاج کی زیر صدارت ہوا، مسودہ قانون کے تحت فرانزک اتھارٹی بل 2025 میں ترامیم کی جائینگی، ترامیم سے اداروں کی ورکنگ مزید بہتر بنائی جا سکے گی۔پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کا اجلاس چودھری امجد جاوید کی زیر صدارت ہوا ، ایمپلائز سوشل سکیورٹی (ترمیمی)بل 2026 کو متفقہ منظور کر لیا گیا، بل کے تحت محکمہ لیبر کا آڈٹ آڈیٹر جنرل سے کروانے اور سوشل سکیورٹی ادارے کی گورننگ باڈی میں پی اینڈڈی بی کے نمائندے کو شامل کرنے کی شقیں شامل ہیں، کمیٹیوں کی رپورٹ پردونوں بل ایوان سے منظور ہو نگے جبکہ حتمی منظوری گورنر پنجاب دینگے ۔ اجلاس میں فیکٹری ورکرز کی پھیپھڑوں کی لاعلاج بیماری سلیکوسس کے باعث اموات معاملے پر بھی غور کیا گیا ۔ کمیٹی نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ حفاظتی معیارات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، مزدوروں کو حفاظتی سامان فراہم اور انکاطبی معائنہ کروایا جائے ، متاثرہ افراد کوبہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔