نرسری سے دسویں جماعت تک درسی کتب کی اشاعت جاری

نرسری سے دسویں جماعت تک درسی کتب کی اشاعت جاری

پرائیویٹ سکولوں کیلئے درسی کتب 7روز کے اندر مارکیٹ میں دستیاب ہونگی سرکاری سکولوں کو نئی درسی کتب پہلے ہی فراہم ،تقسیم کا عمل مکمل :پیکٹاحکام

لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا)نے تعلیمی سال 2026-27 کیلئے نئی درسی کتب سے متعلق اہم اعلان کر دیا ۔پیکٹا حکام کے مطابق نرسری سے دسویں جماعت تک کی درسی کتب کی اشاعت کا عمل جاری ہے اور پرائیویٹ سکولوں کیلئے درسی کتب 7 روز کے اندر مارکیٹ میں دستیاب ہونگی۔دوسری جانب پیکٹا نے واضح کیا ہے کہ سرکاری سکولوں کو نئی درسی کتب پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہیں اور صوبہ بھر کے سرکاری اداروں میں کتب کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق نئی درسی کتب کو جدید نصاب اور موجودہ تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا گیا ہے تاکہ طلبہ کو معیاری اور یکساں تعلیمی مواد فراہم کیا جا سکے ۔ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کو کتب کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ تدریسی عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں