پیپر دیکر گھر جاتی نویں کی طالبہ کوسٹرتلے آکر جاں بحق

پیپر دیکر گھر جاتی نویں کی طالبہ کوسٹرتلے آکر جاں بحق

15سالہ عائشہ موقع پر دم توڑ گئی، ماں اور سہیلی فاطمہ شدید زخمی

کوٹ رادھا کشن، قصور(تحصیل رپورٹر، نمائندہ دنیا)قصور کے علاقہ کوٹ رادھا کشن مین رائیونڈ روڈ پر نہم جماعت کا پیپر دے کر گھر جاتی طالبہ کوسٹرکی ٹکرسے جاں بحق، ماں اور سہیلی شدید زخمی ہوگئیں۔ 15سالہ عائشہ سہیلی 16سالہ فاطمہ اور اپنی والدہ آمنہ شہباز کیساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر نہم جماعت کا پیپر دینے کے بعد واپس اپنے نواحی گاؤں ظفرکے جا رہی تھی ،مین رائیونڈ روڈ پر ڈپٹی والا پمپ کے قریب سامنے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے تینوں سڑک پر گر گئیں۔ اسی اثنا میں عقب سے آنے والی تیز رفتار کوسٹر نے انہیں کچل ڈالا۔ عائشہ موقع پرہی دم توڑگئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے شدید زخمی فاطمہ اور آمنہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر فوری طور پر لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا۔کوسٹر کا ڈرائیور اور کار والا موقع سے فرارہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں