نہم کے انگلش پیپر پر شاہدرہ کے امتحانی مرکز سے جعلی امیدوار گرفتار
لاہور(خبر نگار)تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نہم جماعت کے انگلش پیپرکے دوران شاہدرہ کے امتحانی مرکز میں جعلی امیدوار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
کنٹرولر سکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے شفافیت کو یقینی بنایا ۔ گورنمنٹ سکول شاہدرہ میں امیدوار میاں دانش ریاض نے ریکارڈ میں رد و بدل کر کے رول نمبر 317422 پر امتحان دینے کی کوشش کی ۔کنٹرولر امتحانات اور بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیلڈ میں موجود ٹیمیں مسلسل متحرک ہیں اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔