حادثات خطرناک حد تک بڑھنے لگے ،3ماہ میں128جاں بحق
ٹریفک اصلاحات بارے حکومتی دعوؤں کے باوجود بھی حادثات میں کمی نہ ہوسکی
لاہور(مدثر حسین سے )شہر میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔ رواں سال ساڑھے 3 ماہ میں 128 افراد حادثات میں جاں بحق اور29 ہزار 830 زخمی ہوئے ۔اعدادوشمار کے مطابق حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں میں خواتین بچے اور نوجوان افراد شامل ہیں ۔1 ہزار 5 بچے ،5916 خواتین حادثات کا شکار ہوئیں۔ حادثات میں زخمی 10ہزار 756افراد تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کچھ افراد حادثات میں زخمی ہو کر عمر بھر کیلئے معذور ہو گئے ۔زیادہ تر حادثات بے اختیاطی اور اوور سپیڈنگ سے پیش آئے ۔سب سے زیادہ 26896 موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہوئے ۔ 5200رکشے حادثات کا شکار ہوئے ۔ پنجاب حکومت کے ٹریفک اصلاحات بارے بیشمار دعوؤں کے باوجود بھی حادثات میں کمی نہ ہوسکی ۔شہری بڑھتے حادثات سے پریشان ہیں۔