قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرزالاٹ

قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرزالاٹ

شہری آئندہ قرعہ اندازی کیلئے 11 مئی تک اپلائی کر سکتے :ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا آسان اقساط پر پلاٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ،24 فروری 2026 کو ہونے والی قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرزالاٹ کردیئے گئے۔پلاٹ نمبرز کی کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کاانعقاد ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹائون میں کیا گیا۔پی آئی ٹی بی نے سوڈو کوڈ کے ذریعے شفاف قرعہ اندازی کی، جوہرٹاون میں 34،گجرپورہ 30،سبزہ زار 21، موہلنوال میں 50 پلاٹس اورایل ڈی اے سٹی میں 30پلاٹس کے الاٹیوں کو پلاٹ نمبرالاٹ کیے گئے ۔ڈی جی طاہر فاروق نے کہا ایل ڈی ا ے شہریوں کو اپنی رہائشی سکیموں میں مزید پلاٹ 3 سال کی آسان اقساط میں دے رہی ہے ۔ شہری آئندہ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کیلئے 11مئی تک آن لائن یا ایل ڈی اے فیسلی ٹیشن سنٹر پر اپلائی کر سکتے ہیں۔ آئندہ قرعہ اندازی 18مئی کو ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں