مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر یوم نفاذ امتناع قادیانیت منایا گیا

مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر یوم  نفاذ امتناع قادیانیت منایا گیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم نفاذ امتناع قادیانیت ایکٹ منایا گیا، ملک بھر میں اجتماعات، سیمینارز اور مختلف نوعیت کے پروگرامز منعقد کیے گئے اور ا س دن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 اپریل 1984 ہماری اسلامی اور ملکی تاریخ کا وہ عظیم روشن ترین دن ہے کہ جس دن منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کو اسلامی شعائر استعمال کرنے کو قانونی جرم قرار دیکر پابندی عائد کی گئی اور آئین پاکستان میں سی 298کا اضافہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں