پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کامظاہرہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کامظاہرہ

حکومت پٹرولیم لیوی ختم ، قیمتوں میں اضافہ واپس لے :احمد سلمان بلوچ

لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اسلامی پی پی 169 کے زیر اہتمام مہنگی بجلی، مہنگے پٹرول اور ڈیزل کے خلاف وحدت روڈ لنک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت احمد سلمان بلوچ نے کی۔ مظاہرے میں اظہر بلال، عبدالرشید مرزا، محمد صدیق، اشفاق انجم، فیاض احمد فیضی، اشتیاق احمد، محسن بشیر، حافظ لطیف، عمر اعوان اور حافظ رضوان سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر احمد سلمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لیوی اور ناجائز ٹیکس ختم کرنے کے بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ، جو متوسط اور غریب طبقے کو شدید متاثر کرے گا۔ یہ اضافہ نہ صرف عوام کی کمر توڑ دے گا بلکہ صنعتوں اور کاروبار کو بھی تباہی کے دہانے پر لے جائے گا۔ پہلے ہی مہنگی بجلی اور گیس نے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کر رکھا ہے اور اب مزید بوجھ ڈالنا ناقابل قبول ہے ۔ حکومت فوری طور پر پٹرولیم لیوی ختم کرے اور قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں