ریلوے کی حدود میں فلم سازی اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد

 ریلوے کی حدود میں فلم سازی اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد

بغیر اجازت معاونت کرنے والے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی

لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے کی حدود میں فلم سازی اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تمام بلاگرز، صحافیوں، وی لاگرز، کانٹینٹ کریٹر زاور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ریلوے آپریشنز، انفراسٹرکچر، یا ممنوعہ علاقوں میں بغیر پیشگی تحریری اجازت کے داخل ہونا، فلم بنانا یا تصاویر کھینچنا سخت ممنوع قرار دے دیا گیا۔ کسی بھی قسم کی فوٹوگرافی یا ویڈیو گرافی کے لیے ریلوے ہیڈ کوارٹرز سے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہو گی ۔ ریلوے ملازمین جو بغیر اجازت ایسے افراد کی معاونت کریں گے ، ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، ریلوے حکام نے کہا ہے کہ خلاف ورزی پر پاکستان کے متعلقہ قوانین کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، اس معاملے پر انتظامہ کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کریگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں