وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کی کھلی کچہری،مسائل سنے

وزیر ہائوسنگ بلال یاسین  کی کھلی کچہری،مسائل سنے

لاہور(اے پی پی)صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری لگائی۔صوبائی وزیر نے حلقے کی عوام،لیگی کارکنان کے مسائل سنے اور داد رسی کے احکامات جاری کیے۔۔۔

 جبکہ ترقیاتی کاموں پر حلقہ عمائدین اور لیگی کارکنان نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ داتا دربار سے موہنی روڈ تک جلد بیوٹی فکیشن کا کام شروع ہوگا، حلقے کی کشادہ و تنگ گلیوں سمیت مجوزہ سڑکوں کی تعمیر سے رہائشیوں اور کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں ہوئی ہیں۔آئندہ مالی سال میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کاموں کیلئے حکومتی منصوبہ بندی جاری ہے ،آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست اور صوبے کی خوشحالی کا ضامن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں