سبزیاں ، پھل مقررہ نرخوں پر فروخت کرانابہت بڑا چیلنج

سبزیاں ، پھل مقررہ نرخوں پر فروخت کرانابہت بڑا چیلنج

لہسن 650 چائنہ، ادرک تھائی لینڈ 400، پھول گوبھی 150روپے کلو دستیاب

لاہور(کامرس رپورٹر سے )موسم بہتری کی وجہ سے مارکیٹ میں سبزیوں کے نرخ میں استحکام ہے لیکن ریٹ لسٹ پر عمل کہیں نہ ہو سکا۔ٹماٹر کا سرکاری نرخ بدستور 50 روپے کلو مقرر ہوا ،مارکیٹ میں ٹماٹر 70 روپے کلو فروخت ہو رہا،پیاز کا سرکاری نرخ بدستور 55 روپے کلو مقرر ہوا،مارکیٹ میں درجہ اول پیاز سے 70 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،نیا آلو کا سرکاری نرخ ایک روپے کمی سے 20روپے کلو مقرر تھا،مارکیٹ میں مکس آلو 40 روپے کلو اور درجہ اول 50 روپے کلو فروخت ہو رہا،لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ 580 روپے کلو مقرر ہے ،مارکیٹ میں لہسن 650روپے کلو تک ہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری بدستور 280 روپے کلو مقرر،مارکیٹ میں ادرک نرخ 400روپے کلوتک ہے ،پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 125روپے جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو تک ہے ،سبز مرچ 150 بھنڈی 100اور شملہ مرچ 80 روپے کلو فروخت ہو رہی،مارکیٹ میں درجہ اول امرود 220 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،خربوزہ 130سے 200روپے کلو فروخت ہو رہا،کیلا درجہ اول سرکاری نرخ 215 روپے جبکہ مارکیٹ 250 روپے فی درجن تک ہے ،کیلا درجہ دوم 200 روپے درجن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں