قصور:نہروں میں ڈوب کر 2نوجوان جاں بحق
مصطفی آباد (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )قصور کے علاقہ مصطفی آباد میں نہر میں نہاتا 17سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔۔۔
گرین ٹاؤن کے رہائشی فیصل عمر کی لاش28گھنٹوں پر محیط ریسکیو آپریشن کے باوجود نہ مل سکی۔پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو ٹیموں کو سرچ آپریشن میں سخت دشواری کا سامنا ہے ۔دوسرے واقعہ میں قصور کی ایک نہر میں 16سالہ نوجوان ڈوب کر جان سے گیا، ریسکیو ٹیموں نے نہر میں لاش کی موجودگی کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر لاش نکال لی، جس کی شناخت فرید ولد عزیز اﷲ کے نام سے ہوئی ہے ۔