ادارہ نورالاسلام میں محفل میلاد یکم مئی کوہوگی

 ادارہ نورالاسلام میں  محفل میلاد یکم مئی کوہوگی

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)عالمی ادارہ نورالاسلام حلقہ سانگلا ہل کے زیر اہتمام 100ویں درس قرآن و حدیث کے۔۔۔

 مکمل ہونے پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفی یکم مئی کومنعقد ہو گی ،جسکی صدارت علامہ محمد نور المصطفیٰ رضوی کریں گے ،جبکہ خطیب اعظم پاکستان پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی خطاب ،قاری محمد اسامہ نقشبندی تلاوت،مولانا قاری عمران اسلم نقیب محفل ہونگے ، محمد محتشم رضا نوری، غلام حسنین مظہری ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں